اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، شورائے رابطہ برائے اسلامی تبلیغات نے ایک بیان میں ایران کے عوام سے رہبرِ شہیدِ امت حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہایؒ کی مجلسِ سوگواری میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
بیان کے مطابق، ایران اور عراق میں امتِ مسلمہ کی تاریخی تشییع کے سلسلے کے بعد رہبرِ معظم انقلاب حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہای (مدظلہ العالیٰ) کے دفتر کی جانب سے رہبرِ شہیدِ امت حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہایؒ کی مجلسِ ختم کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ روح پرور تقریب آج نمازِ مغرب و عشاء کے بعد حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضۂ مبارک میں منعقد ہوگی۔
شورائے رابطہ برائے اسلامی تبلیغات نے قم کے عوام سے اس مجلس میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ اسی وقت ایران بھر کی تمام مساجد، امام بارگاہوں، مقدس مزارات اور روضوں میں بھی رہبرِ شہید کی یاد میں مجالسِ اور تعزیتی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے وفادار اور ولایت سے وابستہ عوام ان اجتماعات میں بھرپور شرکت کے ذریعے ولایت کے راستے سے اپنی تجدیدِ عہد کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق تقریبات کے اختتام پر شرکاء مختلف شہروں کے مرکزی چوراہوں کی جانب مارچ کریں گے، جہاں شبانہ اجتماعات میں استکباری طاقتوں سے انتقام کے عزم کا اظہار اور امریکہ و صہیونی حکومت کے خلاف مزاحمت و استقامت کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ